the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/28مارچ(ایجنسی) سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )نے دسویں اور بارہویں کے دوپرچے لیک ہونے کے واقعہ کے مد نظر ان پرچوں کے امتحانات دوبارہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سی بی ایس ای کے کنٹرولر آف ایگزامنیشن کی طرف سے آج یہاں جاری نوٹس کے مطابق بارہویں جماعت کامعاشیات اور دسویں جماعت کاریاضی کا پیپر لیک ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں دوبارہ کرانے کا



فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان امتحانات کےلئے نئی تاریخوں اور اس سے متعلق دیگرتفصیلات ایک ہفتہ کے اندر سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بارہویں کے اکاؤنٹ اور بزنس اسٹڈیز کے امتحانات کے پیپر لیک ہونے کی بھی خبریں میدیا میں آئی تھیں لیکن سی بی ایس ای نے اسکی تردید کی تھی ۔دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اکاؤنٹ امتحان کا پیپر لیک ہونے کی اطلاع خود ٹویٹ کرکے دی تھی اور اسکی جانچ کرانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.