نئی دہلی/4اپریل(ایجنسی) حکومت نے امتحانات کے سوالنامے لیک ہونے کے واقعات کو دیکھتے ہوئے مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ(سی بی ایس ای) کے امتحان کے نظام کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے واسطے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کی ہے۔ وزارت ترقی انسانی وسائل نے سابق سکریٹری وی ایس اوبرائے (اعلی تعلیم) کی صدارت میں کمیٹی قائم کی ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کمیٹی میں سات ماہر رکن ہیں۔ کمیٹی کو یہ یقینی بنانا ہے کہ امتحان کے نظام میں پرچہ سوالات بغیر لیک ہوئے امتحان گاہ تک پہنچ سکے۔ ساتھ ہی کمیٹی کو امتحانات کے نظام میں کم از کم انسانی مداخلت کے علاوہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے زیادہ محفوظ بنانے پر تجاویز بھی دینے کو کہا گیا ہے۔ اس کمیٹی کو اپنی رپورٹ اگلے ماہ دینی ہے۔