نئی دہلی 15 مئی (یواین آئی) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے نئے سیشن سے کلاس دس تک کے طالب علموں کے لئے آرٹ اور ہنرمندی پر مبنی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسانی وسائل کے فروغ
کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعہ کو ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن سے سبھی سی بی ایس ای اسکولوں میں کلاس 1 سے10 کے طالب علموں کے لئے آرٹ اور ہنرمندی پر مبنی پروجیکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔