نئی دہلی ،4جنوری (یواین آئی)کیٹ 2019کے امتحان کے نتائج کا سنیچر کی صبح اعلان کردیاگیاہے ۔
ان میں 10امیدواروں کو 100فیصدپرسینٹائل نمبر ملے ہیں جبکہ 21امیدواروں کو 99اعشاریہ
99فیصد پرسینٹائل ملاہے ۔
100پرسینٹائل نمبرپانے والے 10امیدواروں میں سے چار مہاراشٹر سے ہیں جبکہ باقی تمل ناڈو،جھارکھنڈ ،تلنگانہ ،اتراکھنڈ ،کرناٹک اور مغربی بنگال کے ہیں ۔