the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/26اپریل(ایجنسی) موبائل کے روزانہ بڑھتے استعمال سے اب شاید ہی کوئی ایسا شعبہ ہوگا جس کے لئے 146موبائل ایپ 145نہ بنایا گیا ہو۔ملک و بیرون ملک میں ہزاروں ماہرین روزانہ کسی نہ کسی سروس یا پروڈکٹ کے لئے موبائل ایپ پر کام کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کی طرف سے موبائل کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کی طرف سے ایپ کے ذریعے گاہک اورسروس یوزرس تک پہنچنا آسان ہو گیا ہے۔
ان کے ذریعے ایپ یوزرس اپنی ضرورتوں کے مطابق کمپنیوں کو آرڈر دیتے ہیں اور اسی کے ذریعے خدمات اور مصنوعات کی خریداری اورپیسوں کی ادائیگی بھی ہو جاتی ہے۔ان ایپ کے ذریعے بہت سے کام کسی طرح کی تکلیف



اٹھائے بغیر ہو جاتے ہیں اور وقت ہی نہیں پیسوں کی بھی بچت ہوتی ہے۔ ای کامرس کے ساتھ منسلک كمپنیوں نے تو اب اپنی ویب سائٹ کی بجائے صرف ایپ کے ذریعہ ہی یوزرس کو خدمات فراہم کرنی شروع کر دی ہے۔ تعلیمی ادارے اور بڑی بڑی تنظیموں کے لئے بھی ایپ کا فروغ بے حد ضروری ہوگیا ہے۔

کیا ہے موبائل ایپ - بنیادی طور پر ایپ ایک قسم کا چھوٹا کمپیوٹر پروگرام ہوتا ہے جس کا موبائل فون، ٹیبلیٹ یا گھڑیوں وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ایپ مختلف طرح کے ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ہیلتھ کیئر ، شاپنگ، گیمس کھیل وغیرہ ۔ بہت سے ایپس تو موبائل فون کے ساتھ ہی آتے ہیں جبکہ دیگر ایپ کو گوگل پلے اسٹور وغیرہ سے ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کیا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.