: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لکھنؤ:24جولائی(یواین آئی)انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے صدار تی امیدوار اور معروف کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے کہا کہ میں قوم کی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں گذشتہ دیر شب لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع تاج محل ہوٹل میں آئی
آئی سی سی کے انتخابات کے حوالے سے منعقد ایک میٹنگ میں سماج کے سرکردہ لوگوں اور اسلامک سنٹر کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آئی آئی سی سی کے صدارتی امیدوارنے کہا کہ موجودہ دور میں جس طریقے سے دو قوموں کے مابین دوریاں ہیں یہ دوریاں ختم ہونی چاہیے مسلم تعلیمی میدان میں پیچھے ہے یہ پسماندگی ختم ہونی چاہیے۔