: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی، سان مارکوس نے ہندوستانی طلباء کو اپنے مشہور انفینٹی لیب کورس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کورس لائف سائنسز کی تعلیم کے میدان میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
یونیورسٹی کی طرف سے یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق اس کورس کے تحت ہندوستانی طلباء کو یونیورسٹی کی جدید ترین لائف سائنسز لیب میں عملی مطالعہ اور جدید تحقیق کا موقع ملتا ہے اور یہ سائنسی تحقیق حقیقی دنیا سے جڑی ہوئی ہے۔ یہاں طلباء جدید ترین آلات اور ماہر
اساتذہ کی مدد سے ایسے ماحول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جو جدت اور منطقی سوچ کو فروغ دیتا ہے۔
یہ تمام مہارتیں آج کی سائنسی دنیا میں کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ریلیز کے مطابق انفینٹی لیب پرو گرام خاص طور پر مالیکیولر اور سیلولر بائیولوجی، بائیو ٹیکنالوجی ، امیونولوجی، اور بائیو انفارمیٹکس جیسے موضوعات پر فوکس کرتا ہے۔ ان شعبوں میں طلباء نہ صرف تکنیکی مہارت حاصل کرتے ہیں بلکہ مسائل کو حل کرنے کی اہم مہارتیں بھی سیکھتے ہیں، جس سے وہ دنیا بھر میں ملازمت کے بازار میں زیادہ مسابقتی بنتے ہیں۔