نئی دہلی،16 جنوری (ایجنسی)مرکزی کابینہ نے ملک میں تیرہ نئی سنٹرل یونیورسٹیاں کھولنے کیلئے آٹھ ہزار ایک سو تیرہ کروڑ روپے کے بجٹ کو آج منظوری دے دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ چند سال پہلے الگ الگ ریاستوں میں تیرہ سنٹرل یونیورسٹیاں بنانے کا
فیصلہ کیا گیا تھا ۔ سابقہ حکومت نے اس کا بنیادی بجٹ تین ہزار ایک سو بیس کروڑ روپے کا بنایا تھا۔ تاخیر سے بننے کی وجہ سے اس کا بجٹ بڑھ کر ایک ہزار آٹھو سو تیرہ کروڑ روپے ہوگیا ۔ ان میں سے ساڑھے چار ہزار کروڑ روپے پہلے ہی خرچ ہوچکے ہیں۔ اب سابقہ تاریخ سے چودہ سو کروڑ روپے کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بقیہ 3600 کروڑ روپے کو بھی منظوری دے گئی ۔ اس طرح مجموعی طورپر پانچ ہزار کروڑ روپے کو منظوری دی گئی۔
نئی سینٹر یونیورسٹیاں بہار" جھارکھنڈ" ہماچل پردیش" گجرات" کرناٹک" کیرالا" پنجاب" ہریانہ" راجستھان " تمل ناڈو اور جموں کشمیر میں کھولے جائیں گے۔