نئی دہلی 14 اکتوبر(یواین آئی)مرکزی کابینہ نے نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے متعلق’اسٹارس‘پروجیکٹ کو آج منظوری دے دی جس پر 5718 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا امکان ہے۔
وزیراطلاعات ونشریات پرکاش جاوڈیکر نے وزیراعظم نریندرمودی کی صدرارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
انہوں
نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لیے عالمی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کی مالی اعانت دی جائے گی۔
یہ پروجیکٹ مرکز کی سرپرستی میں نئی اسکیم کے تحت وزارت تعلیم کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔ابھی چھ ریاستوں ہماچل پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، کیرلہ اور اڈیشہ کو اس کے دائرے میں لایا جائے گا۔