: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 20 مارچ (یو این آئی) کامیاب شاعری اظہار کی انفرادیت اور الفاظ کی ندرت سے پہچانی جاتی ہے ، سردار سلیم نے اپنے اختراعی اسلوب میں وہ شاعری کی ہے جو اس سے پہلے نہیں کی گئی، انھوں نے اپنے منفرد انداز بیاں اور جدت طراز لہجے میں پامال مضامین میں بھی نئی جان ڈال دی ہے وہ خود کو کسی بھی تحریک یار جحان سے وابستہ نہیں مانتے لیکن ان کی اچھوتی فکر انھیں جدید رجحان سے جوڑتی ہے اور ان کی یہ کتاب آنے والے دور میں کس طرح شاعری کرنی ہے اس بات کو طے کرے گی کیونکہ یہ آج کا لہجہ ہے، ان
خیالات کا اظہار اردو مسکن، خلوت مبارک حیدرآباد میں منعقدہ سردار سلیم کے مجموعہ کلام " سانسوں کی مالا" کی تقریب رونمائی میں جناب مصحف اقبال توصیفی نے اپنی صدارتی تقریر میں کیا، پروفیسر رحمت یوسف زئی نے رسم اجراء انجام دینے کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ سردار سلیم کے لہجے میں ایک عجیب سی قوت ہے جو دلوں کو جھنجھوڑ دیتی ہے، عروض دانی فن دانی سب اپنی جگہ پر ہے مگر اظہار کی سادگی، رومانی انداز، سماج کی ناہمواریوں پر چوٹ کرتے ہوئے بھی لہجے کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنا یہ سردار سلیم کا ہی حصہ ہے،