حیدر آباد، 25مارچ (یو این آئی) اردو صحافت کی دو سو سالہ تاریخ مکمل ہونے کے موقع پر جشن صحافت کے سلسلے میں حیدرآباد کے انتخاب کے بارے میں بتاتے ہوئے بزم صدف انٹرنیشنل کے چیرمین شہاب الدین احمد نے کہاکہ اردو کے پہلے گھر یعنی شہرِ محمد قلی قطب شاہ، حیدر آباد سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی تھی۔
یہ بات انہوں نے
پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے شہرِ حیدر آباد میں اِس تقریب کے انقعاد کو ایک دیرینہ خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ کے نائب وزیرِ اعلی اور وزیرِ داخلہ محمود علی پروگرام کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اور افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی دانش (برطانیہ) کریں گے۔