the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/دوحہ(یو این آئی) کورونا بحران کی وجہ سے آپسی میل جیل میں آنے والی کمی اور ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے ٹھپ ہوجانے کی وجہ سے بزم صدف انٹرنیشنل کویت شاخ نے دو روزہ ’آن لائن خلیج اردو کانفرنس‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ پانچ، چھ فروری ہوگی۔ یہ اطلاع کویت شاخ کے صدر اور مشہور شاعر مسعود حساس نے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علم و ادب کے فروغ کے لیے مصروف عمل ممتاز بین الاقوامی تنظیم بزم صدف انٹرنیشنل کے چیر مین شہاب الدین احمد نے بزم صدف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دو روزہ ”آن لائن خلیج اردو کانفرنس“ کے انعقاد کا اعلان کیا تھاجو پانچ اور چھ فروری کوکویت میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں خلیجی ممالک میں مقیم سو سے زائد دانشور،شعرا و ادبا شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد خلیجی ممالک میں مقیم برصغیر کے تارکین وطن کی اردو زبان و ادب کی ترقی کے لئے کی جانے والی خدمات کی ستائش اوران کی علمی وادبی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ جب کہ اس کانفرنس سے خلیجی ممالک کے شرکا کو باہمی ثقافتی تبادلے اور ایک دوسرے کو جاننے اور سمجھنے سیکھنے کے بھی مواقع میسر آئیں گے۔
بزم صدف



انٹرنیشنل کے چیرمین شہاب الدین احمد نے ہند و پاک سے دور خلیج میں اردو کے ادبی سرمائے کی افہام و تفہیم آج وقت کی اہم ضرورت دیتے ہوئے کہا کہ بزم صدف انٹر نیشنل نے کورونا وبا کے باعث عائد شدہ سفری پابندیوں کے باعث کانفرنس آن لائن طور پرمنعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے میں درجنوں علمی و ادبی تنظیمیں فروغ اردو دب کے لیے سرگرم عمل ہیں جن کو بزم صدف انٹرنیشنل کی بھر پور معاونت حاصل ہے۔ کانفرنس کے انعقاد سے ہندستان اور پاکستان کے روایتی مرکز میں مقیم اردو دنیا کے لوگ ان قلم کاروں کے بارے میں جان سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کانفرنس دنیا بھر کے اردو داں طبقے کے لئے فیس بک پر براہ راست (لائیو)نشر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وباکے خاتمے کے بعد دوحہ میں بھی اسی طرح کے پروگراموں کاحسبِ سابق انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بزم صدف انٹر نیشنل کا پندرہ سے زائد ممالک جن میں خلیجی ممالک اور برصغیر کے علاوہ یورپ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا بھی شامل ہیں،فروغ علم و ادب کے لیے کوشاں ہے جب کہ حال ہی میں اردو ادب کی خواتین ادیبوں کے لئے ”بین الاقوامی خواتین ادبی فورم“ شروع کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.