: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) بہار میں سرکاری مدرسوں کی حالت زار،خستہ حالی اور ضروری سہولت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر ساجد ملک نے کہا کہ اقلیتی امور کی مد میں اربوں روپے پڑے ہیں لیکن اقلیتوں، سرکاری مدرسوں کو بنیادی اورضروری سہولت بہم
پہنچانے کے رقم خرچ نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت کی جانب سے سرکاری مدرسوں کو اسکول کے مساوی سہولت فراہم کرنے کی بات کی جارہی ہے وہیں دوسری طرف سرکاری مدرسے، بہترین عمارت، پینے کے صاف پانی اور کمپیوٹر جیسی بنیادی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے معیاری تعلیم فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔