the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

دسویں جماعت میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے اقلیتی اسکولس کے  طلبہ کی تہنیتی تقریب کا  انعقاد

حیدرآباد۔24 مئی (پریس ریلیز) تلنگانہ کے اقلیتی اسکولس کی نمائندہ تنظیم  اسو سی ایشن آف مینارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس نے کہ تلگو یونیورسٹی نامپلی  حیدرآبادکےایں ٹی آر آڈیٹوریم میں  ایس ایس سی 2024کے ٹاپرس کے لئے ایک تہنیتی تقریب منعقد کی  ۔اس موقع پر  اسو سی ایشن  نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے 54 مینارٹی اسکولس کے طلبہ میں سرٹیفیکیٹس اور میمنٹوس  تقسیم کئے  جن  میں   حیدرآباد کے  علاوہ نرمل، بھینسہ اور بودھن کے اسکولس  کے طلبہ شامل  ہیں۔ اسو سی ایشن   کے  منتظمین نے واضح کیا یہ تقریب محض   ایک جلسہ تہنیت ہی نہیں بلکہ اس کا مقصد ایس ایس کے ٹاپرس کو حوصلہ فراہم کرتے ہوئے انہیں  آگے ترقی کرنے کی ترغیب دینا ہے۔اس مقصد سے اس موقع پر  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ایس کے اشتیاق احمد اور اسسٹنٹ کمشنر جی ایس ٹی  محمد قمر الدین خان آئی آر ایس کو  بطور مہمانان طلبہ سے خطاب کے لئے مدعو کیا گیا ۔ دونوں مہمانان نے  اپنے خطاب سے طلبہ کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں   اپنی  اس کامیابی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ محمد قمر الدین خان آئی آر ایس نے اپنے  تعلیمی سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے  کہا کہ  ان کا تعلق   ریاست کرناٹکابیدر جیسے  چھوٹے شہر  کے ایک متوسط  خاندان سے ہے وہاں اپنی ابتدآئی تعلیم مکمل  کرنے کے بعد   حیدرآباد آکر انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور  عزم اور حوصلہ کے ساتھ مختلف مسابقتی امتحانات کامیاب کرتے ہوئے انہوں



نے بلاخر  باوقار انڈین روینییو سرویسس کا امتحان کامیاب کیا  انہوں طلبہ سے کہا کہ وہ دسویں جماعت کی کامیابی کو  ایک نقطہء آغاز سمجھیں  اورمنصوبہ بندی ولگاتار  محنت کے ذریعہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی  کوشش کریں۔ اسو سی ایشن آف مینارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے  صدر اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے    منیجنگ ڈآئرکٹرانور احمد نے ایس ایس سی کے ٹاپرس کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے انہیں علامہ اقبال کے  معروف شعر" تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا، تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں"پر پورا اترنے کا مشورہ دیا۔ انور احمد نے  آگے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہمارے بچے   اس ملک کے لئے   اثاثہ  ثابت ہوں گے انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں ، حوصلے بلند ہوں تو  اللہ تعالیٰ بھی اتنا ہی دینے کے لئے تیار ہے، نہ صرف ڈاکٹراور ٓنجینئر بلکہ آئی اے ایس کے امتحان میں بھی کامیابی حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تقریب  میں   اعلیٰ عہدوں پر فائز مہمانان کو بطور رول ماڈلس مدعو کیا گیا ہے  تاکہ طلبہ  ان کے نقش قدم پر چلیں۔ اسو سی ایشن کے جنرل سکرٹری ڈاکٹر محمدساجد علی نے اسو سی ایشن آف مینارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسو سی ایشن اقلیتی اسکولس کے حقوق کی حفاظت کے لئے قائم کی گئی ہے جس میں تلنگانہ کے 80 اسکولس شامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مائنڈ سیٹ فار کامپی ٹیٹیو ایگزامس کے عنوان پر طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آگے کے سفر میں مسابقتی امتحانات کے لئے تیار ہو جائیں۔  اس   تہنیتی تقریب میں اسو سی ایشن آف مینارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے نائب صدر ایم ایس فاروق، جائنٹ سکرٹری محمد وقار احمدخالد، ٹریزرڈاکٹر محمد انور اور دوسرے  ارکین نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.