وژن 2026 نے کی روزگار فراہمی کی نئی پہل 'مساوات' فاونڈیشن کا افتتاح
نئی دہلی،6دسمبر (یواین آئی) وژن 2026 نے ہندوستانی معاشرے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی پہل کی ہے ۔ اس کے تحت 'مساوات لائیولی ہوڈ فاونڈیشن نامی تنظیم کا دی اسکالر اسکول کے کا نفرنس ہال میں افتتاح عمل میں آیا۔ یہ فاونڈیشن معاشرے میں کمزور طبقات کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کام کرے گا۔ اس کے تحت معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مالی تعاون ، ٹریننگ، اسکل
ڈیولپمینٹ ، تجارتی مواقع کی بیداری اور رابطہ شامل ہے۔ اس موقع پر مساوات کا بروشر کا اجرا عمل میں آیا۔ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی ایک ریلیز کے مطابق اس موقع پر مساوات کے چیئر مین ٹی عارف علی نے کہا ساجی تبدیلی میں تعلیم جتنی اہمیت رکھتی ہے اتنی ہی اہمیت روزگار کی بھی ہے۔ لوگوں کے پاس پیسہ ہونا چاہیے۔ ہم دیکھ رہے ہیں شمالی ہند کے دیہی اور شہری علاقوں میں لوگوں کے پاس کام نہیں ہے اس لیے وہ اپنی روز مرہ کی زندگی بہتر ڈھنگ سے گزار نہیں سکتے اپنے بچوں کو اسکول بھیج نہیں سکتے۔