the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ٹریپل آئی ٹی باسر میں انفارمیشن ٹکنالوجی منسٹر کے ٹی راما راﺅ کے آمد کے سلسلہ میں مدہول حلقہ اسمبلی میں پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا صبح سے ہی مخالف پارٹیاں کا نگریس بی جے پی دیگر قائدین کو ان کے گھروں پر ہی نظر بند کیا گیا ٹھیک دوپہر 1 بجے کے ٹی راما راﺅ عادل آباد سے ٹریپل آئی ٹی باسر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچے ان کے ہمراہ اندرا کرن ریڈی ریاستی وزیر جنگلات ،وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی, رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی ، خانہ پور ایم ایل اے ریکھا شیام نائیک دیگر ٹی آرایس لیڈران موجود تھے انہوں نے ٹریبل آئی ٹی طلباءوطالبات کے ساتھ دوپہر کا کھا نا کھایا مقامی الیکٹرانک پر یس میڈیا کو ٹریپل آئی ٹی کے اندر جا نے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے نرمل ضلع سے تمام ہی آئے الیکٹرانک وپر نٹ میڈیا کے نمائندے مین گیٹ ٹریبل آئی ٹی کے پاس انتظار میں کھڑے رہے اسی دوران تین بجے بی جے پی کارکنان کی جانب سے اچانک ٹریپل آئی ٹی مین گیٹ کی طرف بڑھتے ہوئے ٹی آرایس ڈاؤن ڈاؤن کے نعرےلگائے گئے پولیس کی جا نب سے ان بی جے پی کارکنان کو گرفتار کرتے ہوئے باسر پولیس اسٹیشن



منتقل کیا گیا دوسری طرف سے ٹی آرایس قائدین کی جا نب سے بی جے پی ڈاؤن ڈاؤن اور بنڈی سنجے ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے گئے پولیس کے سخت بندوبست کی وجہ سے مقامی اخباری نمائندوں کو ٹریپل آئی ٹی باسر میں جا نے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ضلع کے اخباری نمائندوں نے برہمی کااظہار کیاصرف ڈی پی آر او نر مل کو ہی داخلہ کی اجازت دی گئی واضح رہے کہ ٹریپل آئی ٹی باسرمیں بنیادی سہولتوں کے فقدان کو لیکر طلباءگذشتہ مہینے زبردست احتجاج کیا گیا تھا تب وزیر کے ٹی راما راﺅ نے طلباءکو تیقن دیا تھا کہ وہ جلد ٹریپل آئی ٹی کا دورہ کر تے ہوئے مسائل کو حل کرینگے اسی مناسبت سے وہ آج پہلے عادل آباد گئے جہاں پر انہوں نے عادل آباد جو گو رامنا کی والدہ کے انتقال پر ان کو پر سہ دیا اس کے بعد وہ بذریعہ ہیلی کا پٹر کے ذریعہ عادل آباد سے باسر ٹریبل آئی 1 بجے پہنچے جہاں پر انہوں نے طلباءکے ساتھ دوپہر کا کھا نا کھایا اور کھانے کے تعلق سے طلباءسے بات چیت کی ان کے ساتھ وقت بھی گذارا کے ٹی آر کے دورہ سے ٹریپل آئی ٹی کے طلباء میں جوش و خروش دیکھا گیا تا دم تحریر منسٹر کے ٹی راما راﺅ اخباری نمائندوں سے بات نہیں کی
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.