لکھنو :11جنوری(یواین آئی)اترپردیش حکومت نےراجدھانی میں واقع خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے مالیاتی سال 2020-21 کےغیر تنخواہ مد میں مجوزہ رقم کی تیسری قسط کے طور پر 50لاکھ
روپئے جاری کئے جانے کو منظوری دی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ اعلا تعلیم کے ذریعہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری حکم نامہ کے مطابق منظور شدہ کا استعمال منظور مدوں پر ہی کیا جائےگا۔