حیدرآباد، 18 اپریل (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ثقافتی و علمی اشتراک کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی کے ریجنل انگلش لینگویج آفس کی جانب سے انگلش لینگویج فیلو کا 10 ماہ کی مدت کے لیے ستمبر 2022ءمیں تقرر عمل میں آئے
گا۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر ، اردو یونیورسٹی سے محترمہ رُتھ گوڈی ، ریجنل انگلش لینگویج آفیسر، نئی دہلی ملاقات کے دوران آج یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ انگلش لینگویج فیلو محترمہ ووین ویالیس تھامس اردو یونیورسٹی میں طلبہ کو انگریزی سیکھنے میں مدد فراہم کریں گی۔