حیدر آباد 6 مئی (یو این آئی) آندھراپردیش کے دسویں جماعت کے نتائج وزیر تعلیم بو ساستیہ نارانانے وجئے واڑہ میں جاری کئے۔
امتحانات 3 تا 18 اپریل منعقد کئے گئے تھے۔ ان امتحانات کے لئے 6,09,081 ریگولر طلباء نے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں سے 6,05,052 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔