the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 21 مئی (یو این آئی) :مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ انسداد دہشت گردی کے موقع پر یونیورسٹی کے این ایس ایس سیل کی جانب سے آج آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے اردو اور انگریزی میں یومِ انسداد دہشت گردی کا عہد دلایا۔

انہوں نے ملک میں عدم تشدد اور رواداری کی روایت پر اٹوٹ یقین رکھنے اور اپنی تمام تر طاقت سے ہر طرح کی دہشت گردی اور تشدد کی مخالفت کرنے، تمام انسانوں کے درمیان امن، سماجی ہم آہنگی اور مفاہمت کو فروغ دینے اور انسانی جانوں اور اقدار کو خطرے میں ڈالنے والی افترا پرداز قوتوں کا مقابلہ کرنے کا طلبہ،



اساتذہ اور عملے کو عہد دلایا۔

۔اس موقع پر پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج اور جناب معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر بھی موجود تھے۔

پروفیسر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس نے ابتدا میں اپنے خیر مقدمی  کلمات میں یومِ انسداد دہشت گردی کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یومِ وفات پر یومِ انسدادِ دہشت گردی منایا جاتا ہے۔ سنٹر فار انفارمیشن ٹکنالوجی کی جانب سے آن لائن پروگرام کے انتظامات کیے گئے تھے۔بڑی تعداد میں اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ نے اس آن لائن پروگرام میں شرکت کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.