: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) اردو کے معروف شاعر طالب رامپوری نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا ایک خوب صورت ترانہ تیار کیا ہے جس کی پذیرائی کی تقریب آج کونسل کے صدر دفتر میں منعقد کی گئی یہ اطلاع آج یہاں اردو کونسل کی جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے اس موقعے پر ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ میری دلی خواہش تھی کہ دیگر علمی و ادبی اداروں کی طرح کونسل کا
بھی اپنا ترانہ ہونا چاہیے جس سے مختصراً اس کا تعارف ہو اور اسے کونسل کے پروگراموں میں پیش کیا جاسکے، کئی شاعروں سے میں نے اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا،مگر بات نہیں بن سکی،لیکن کچھ دنوں پہلے جب طالب صاحب سے میری ملاقات ہوئی اور میں نے ان سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تو انھوں نے نہ صرف خوش دلی سے مثبت جواب دیا،بلکہ بڑی محبت سے ترانہ تیار کرکے لائے جو آج آپ لوگوں کے سامنے ہے۔