the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

ایم ایس کرئٹیو اسکول کے طلباء کو نیشنل سائنس اولمپیاڈ میں 159 گولڈ میڈلز

حیدرآباد۔ 20 جنوری

معروف تعلیمی ادارےایم ایس  نےتعلیمی مسابقت کے میدان میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم ایس کرئیٹیو اسکول کے طلباء نے ایک بار پھر  اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ  ہوئے نیشنل سائنس اولمپیاڈ2023-24 میں  159 گولڈ میڈلز حاصل کئے۔

نیشنل سائنس اولمپیاڈ ، سائنس اولمپیاڈ فاؤنڈیشن (SOF) کے زیر اہتمام  قومی سطح کا ایک سالانہ مقابلہ ہے جو  طلباء کی فطری  اور سائنسی  صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ مقابلہ، قومی تعلیمی پالیسی (NEP) کےعین مطابق اہم مسائل کے حل، تنقیدی سوچ، اور طالب علموں میں استدلال کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ نیشنل سائنس اولمپیاڈ کاقومی سطح پر ٹسٹ کا انعقاد ڈسمبر 2023 میں کیا گیا تھاجس میں

ایم ایس کریٹیو اسکول کےشہر  حیدرآبادکی مختلف شاخوں سے 975 طلباءنے حصہ لیا تھا  ان میں سے 159 طلباء نے اپنے تجزیاتی، حسابی، ریاضی، اور برابلم سالونگ کی صلاحیت کا مظاہرہ



کرتے ہوئے، گولڈ میڈلس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چئیر مین محمد لطیف  خان نے ان طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ایم ایس کے طلباء اور اساتذہ دونوں کی لگن اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کے علاوہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے ان غیر معمولی طلباء میں سے 16 نے اگلے ایڈوانس مرحلے، لیول 2 کے امتحانات کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے جو ان کی تعلیمی فضیلت سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ جن 16طلباء نے امتیاز حاصل کرتے ہوئے  لیول ٹو تک رسائی حاصل کی  ان میں آسیہ خاتون ،منہا ریناز، سمیہ فاطمہ،عمامہ ارم، امت  الرحیم، مدیحہ خان، محمد سعد یزدانی، عماد علی، عبدالمقیت محمد، عمامہ زماں، زہرہ عبدالغفار، سمرہ احمد، فاطمہ داریہ،لودھی عاصمہ فاطمہ خان،علینہ فاطمہ، عفیفہ فاطمہ شامل ہیں۔

ایم ایس ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں روایتی تعلیم سے ہٹ کرطلباء کی غورو فکر اور سیکھنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے، ان کی اہلیت کو بڑھانے، اور ان میں عالمی معیار کے شہریوں کی خصوصیات پیدا کرنے کے لیے پروان چڑھایا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.