: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: جناب ڈاکٹرسید عبدالعزیزپرنسپال، دکن اسکول آف فارمیسی، دارالسلام حیدرآباد کے پریس نوٹ کے مطابق سالارملتؒ آڈیٹوریم اور اسپورٹس کامپلکس،کچن باغ میں 20جنوری کو صبح 10بجے دکن اسکول آف فارمیسی،دارالسلام،حیدرآباد کی جانب سے آنیول اور گریجویشن ڈے تقاریب اورتھرل اے تھان۔2024کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اور مینیجنگ ڈائر کٹر دکن ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب
اکبرالدین اویسی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔ جبکہ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وی وینکٹا بسواراو،انڈین ڈرگ مینو فیکچررس ایسوسی ایشن، تلنگانہ کے چیئرمین مسٹر راجہ مولی،نیشنل آرچری کوچ ڈاکٹر پولیلاروی شنکر،چیف ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر کرنل جی کے این پرساد، ڈائرکٹر دکن گروپ آف انسٹی ٹیوشنس پروفیسر ڈاکٹر میر اقبال فہم اور پرنسپال دکن اسکول آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالعزیز مہمان اعزازی کے طورپر شرکت کرینگے۔