the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پریس نوٹ

حیدرآباد: سکریٹری تلنگانہ مائنارٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنں سوسائٹی (ٹمریز)محترمہ عائشہ خانم آئی اے ایس نے منگل کو جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے ذریعہ ٹمریز کے اسکولوں اور کالجوں میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔ پریس میں کہا گیا کہ 18جنوری سے 26فروری تک ٹمریز کی سرکاری ویب سائٹ www.tmresitelangana.cgg.gov.inسے درخواستیں ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہیں یا پھر گوگل پلے اسٹور پر ٹمریزموبائیل ایپ کے ذریعہ بھی درخواستیں حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ٹمریز کے 204جونیر کالجوں (جنرل اینڈ ووکیشنل)میں انٹر میڈیٹ سال اول اور 10سی او ای جونیر کالجوں میں تازہ داخلوں کے علاوہ چھٹویں، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں بچ انے والی نشستوں پر یہ داخلے دیئے جائیں گے۔ اقلیتوں بشمول مسلمانوں، عیسائیوں، پارسیوں، جینس،سکھوں اور بدھسٹ طبقات کے علاوہ غیر اقلیتی امیدوار (ایس سی،ایس ٹی، بی سی اور او سی) سے تعلق رکھنے والے امیدوار تعلیمی



سال 2024-25میں داخلوں کے لئے اہل رہیں گے۔محتر مہ عائشہ مسرت خانم نے بتایا کہ پانچویں جماعت میں اقلیتوں کے داخلوں کا طریقہ کار پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر مقرر کیاگیا ہے جب کہ غیر اقلیتی امیدواروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ کیاجائے گا۔ چھٹویں، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں اقلیتوں کو بیاک لاگ جائیدادوں پر پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد داخلے دیئے جا ئیں گے۔ جنرل اور ووکیشنل میں انٹر میڈیٹ سال اول میں داخلے 2024میں ایس ایس سی میں محصلہ جی پی اے کی بنیاد پر میرٹ کے ذریعہ ہوں گے جب کہ انٹر میڈیٹ (سی او ای  ٹی ایم آر جے سی) میں داخلے انٹرویو کے ذریعہ اسکرین ٹسٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔ سکریٹری ٹمریز نے اولیائے طلبہ سے اس سہولت سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے مذکورہ ویب سائٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ مائنارٹی ویلفیر آفیسر یا اقلیتی اقامتی اداروں کے پرنسپالس سے بھی ربطہ پیدا کیاجاسکتا ہے۔ فون نمبر040-23437909پر بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.