the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جموں، 3فروری (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ افسانہ نگار، مترجم، شاعر اور نقاد مظفر حنفی کے نام پر عالمی تحریک اردو تنظیم نے مظفر حنفی عالمی اردو ایوارڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو اپریل 2021 کے پہلے ہفتے میں دیا جائے گا۔یہ اطلاع آج یہاں جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
ریلیز کے مطابق عالمی تحریک اردو کے صدر ڈاکٹر ذاکر ملک بھلیسی نے عالمی تحریک اردو کے فیس بک لائیوپر اس ایوارڈ کا اعلان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ عالمی تحریک اردو کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 30 جنوری کو منعقد ہوا تھا جس میں یہ فیصل کیا گیا تھا کہ اس سال سے عالمی تحریک اردو مظفر حنفی عالمی اردو ایوارڈ شروع کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ایوارڈ کیلئے 35 ہزار روپے کی رقم کے علاوہ ایک سرٹیفکیٹ اور ٹرافی بھی دی جائے گی اور باضابطہ طور آن



لاین یا آف لاین پروگرام میں کسی ادبی شخصیت کو اس ایوارڈ سے نوازہ جائے گا۔
عالمی تحریک اردو کے صدر نے تنظیم کے پیج پر 25 صفحات پر مشتمل ایوارڈ کتابچہ بھی جاری کیا جس میں ایوارڈ کی مکمل تفصیل دی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عالمی سطح پراردو کے ادیبوں، شاعروں، قلمکاروں، نقادوں، فنکاروں کے کام کا جائزہ لینے کیلئے 5 ممبری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں نہ صرف ہندوستان کے ممبران شامل ہیں بلکہ ہندوستان سے باہر کے کچھ ادیبوں کو بھی کمیٹی ممبر کے طور شامل کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 مارچ سے قبل اپنی سفارشات پیش کریں تاکہ 30 یا 31 مارچ کو اس بات کا اعلان کیا جائے کہ یہ ایوارڈ کس کو دیا جارہا ہے۔ غیر جانبدار طریقے سے کمیٹی مجموعی طور اردو کے ادیبوں و شاعروں کے کام کا جائزہ لیکر سفارشات پیش کرے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.