نئی دہلی ، 15 اکتوبر (یو این آئی) ’جوائنٹ انٹرنس ایگزامینیشن ایڈوانس‘ (جے ای ای) کے نتائج جمعہ کو اعلان کیے گئے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی زون کے مردل اگروال نے
امتحان میں ٹاپ کیا ہے جبکہ دہلی زون کی کایا چوپڑا نے لڑکیوں میں ٹاپ کیا ہے۔
جے ای ای ایڈوانس 2021 کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ ، آئی آئی ٹی کھڑگپور ہے جس نے رزلٹ کے ساتھ ہی ’فائنل آنسر کی‘ جاری کر دی ہے۔