: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی 26جنوری(یواین آئی)ممبئی کے مشہور ومعروف تعلیمی،سماجی اور ثقافتی ادارہ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو صدر جمہوریہ ہند نے 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم شری کے اعزاز سے نوازا اور آئندہ مہینے راج پتی بھون کے اشوکا ہال میں م عقد ایک پُر وقار تقریب میں انہیں صدر کے دست مبارک سے اعزاز دیا جائے گا گزشتہ شب وزارت داخلہ کے
اعلامیہ میں اس کی اطلاع دی گئی مہاراشٹر کی 10 اہم شخصیات میں ڈاکٹر ظہیر قاضی بھی شامل ہیں جوکہ 14 برس سے انجمن اسلام کے صدر کی حیثیت سے سرگرم ہیں اوراس دور میں ان کی دور اندیش قیادت کے اثرات نظرآتے ہیں وہ 40،برس سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں، اس سال انجمن اسلام اپنے قیام کے 150، سال مکمل کررہا ہے اور وہ اس موقع پرتعلیم دینے والے اداری انجمن اسلام کے سربراہ ہیں۔