حیدرآباد20جون(یواین آئی)ایک غیر متوقع فیصلہ میں آندھراپردیش حکومت نے انٹرمیڈیٹ میں ناکام تمام طلبہ کو کامیاب کردینے کا اعلان کیا ہے۔
آج ریاست کے وزیر تعلیم اے سریش نے دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے تمام طلبا کو امتحان کے بغیر ہی کامیاب قرار دے دیا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے گزشتہ ہفتہ
انٹرمیڈیٹ نتائج جاری کئے گئے اور ناکام طلبا کو سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے لئے فیس وصول کی جا رہی تھی لیکن وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے دسویں جماعت کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحان کو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح انٹرمیڈیٹ میں ناکام ہونے والے تمام طلبہ کو کامیاب کردیا جا رہا ہے اور سپلیمنٹری امتحان میں ادا کی گئی فیس طلبہ کو واپس کردی جائے گی۔