the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/10اگسٹ(اعتماد) مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کےانجم طلباء کی قائم کردہ مانوالمونی اسوسی ایشن نے اردو گورنمنٹ کالجس میں اردو یونیورسٹی کے نصابی کتابوں کو تقسیم کیا۔ آپ کو بتادیں کہ اردو اکیڈمی اردو کے کتابوں کو شائع نہیں کرتی ہے ۔ بلکہ یہ کام تلگو اکیڈمی کررہی ہے۔ جبکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ اردو اکیڈمی اردو کے نصابی کتابوں کو شائع کرے۔ تلگو اکیڈمی اردو کے کتابوں کو پرنٹ کررہی ہے۔ اور اس میں تاخیر ہونے کی وجہ سے طلباء کو کافی پریشانیاں درپیش ہے۔ اردو اکیڈمی صرف ایوارڈس اور شعر و شاعری ، ادبی  کتابیں شائع کرنے میں مصروف ہے۔ اردو اکیڈمی کے پاس تمام ذرائع اور بجٹ رہنے کے باوجود اردو کے نصابی کتابیں شائع نہیں کرپارہی ہے۔ یہ مسئلہ کئی سال پرانا ہے۔ ایک طرف حکومت اردو کےلیے محبت دیکھاتی ہے تو دوسری طرف حالت یہ ہے کہ اردو میڈیم کے طلبا کو نصابی کتابیں دستیاب نہیں



ہے۔

کتابوں کے نہیں ہونے کی وجہ سے مانو المونی اسوسی ایشن نے اردو یونیورسٹی کے ڈگری کے نصابی کتابوں کو گورنمنٹ ڈگری کالجس پہنچ کر وہاں کے پرنسپلس کو حوالےکیے۔ اب تک اسوسی ایشن نے حیدرآباد کے دو ڈگری کالجس میں کتابوںکو تقسیم کیا ہے۔ ان میں فلک نما ڈگری کالج اور چنچل گوڑہ ڈگری کالج شامل ہے۔

چنچنل گوڑہ ڈگری کالج کے پرنسپل بی۔اشوک کمار نے اسوسی ایشن اور اردو یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم کے طلبا کو نصابی کتابیں وقت پر نہیں مل پاتی ہے اس لیے بچوں کو پڑھنے کے لیے کافی مشکلات ہے انہیں پرانی کتابوں کو سہارا لینا پڑرہا ہے۔ ایسے میں اردویونیورسٹی نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے جو قابل تعریف ہے۔

اس موقع پر مانوالمونی اسوسی ایشن کے صدر اور اڈوکیٹ اعجاز علی قریشی ،مانو المونی کے جوائنٹ سکریٹری محمد ایوب خان، لکچررسید فریدالدین، سید توفیق احمد، عزیز احمد خان اور دیگر موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.