: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 19دسمبر(یواین آئی)صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے زوردیتے ہوئے کہا کہ طلبہ تکنیکی علم کے ساتھ زندگی کی مہارت حاصل کریں صدرجمہوریہ جو، سرمائی تعطیلات گذارنے کیلئے حیدرآباد آئی ہوئی ہیں نے حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ کی صدسالہ
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں پیش آنے والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہوں انہوں نے کہا کہ تکنیکی مہارت کے ساتھ ساتھ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ہمت دکھانے والے آنے والے دنوں میں زیادہ مشہور ہوں گے۔