the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تعاون سے ٹیکنالوجی اور اسپورٹس کےمقابلوں کا انعقاد

حیدرآباد  ۔ 22 سپٹمبر( پریس نوٹ) اس سال کل ہند مجلس تعمیر ملت،  جشن میلاد النبیﷺ  تقاریب مختلف انداز میں منانے کی تیاری میں لگی ہے۔ تعمیر ملت کی جانب سے ہر سال ماہ ربیع الاول کی ابتدا  میںطلبہ و نوجوانوں کے لئے  میلاد النبیﷺکے موضوع پر تحریری ، تقریری ، کوئز اور قرأت کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال ان مقابلوں کے ساتھ ہی ساتھ کھیل کود اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مقابلے بھی شامل کئے جا رہے ہیں ۔ کل ہند مجلس تعمیر ملت  نےاس  سال منعقد  ہونے والے  یوم  رحمت اللعالمین ﷺ تقاریب کے لئے  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کا تعاون حاصل ہے۔ میلاد النبیﷺ تقار یب میںکھیل کود اور انفارمیشن ٹکنالوجی  کے مقابلوں  سے متعلق  پریس کو  واقف کروانے کے لئے  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس میں  ایک کانفرنس منعقد کی گئی  جسے  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور کل ہند مجلس تعمیر ملت کے ذمہ داروں نے خطاب کیا ۔
 اس موقع پرایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی  کے منیجینگ ڈآئرکٹر انور احمد نے بات کرتے  ہوئے کہا کہ  ایم ایس  کو اس سال  یوم  رحمتہ اللعالمینﷺ تقاریب میں  تعاون کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین محمد لطیف خان کو  73 ویں یوم  رحمتہ اللعالمینﷺ 



کے  استقبالیہ کمیٹی  کے صدر نشین  بنایا گیا ہے۔ انور احمد نے کہا کہ  اس  سلسلہ میں نوجوانوں کے لئے بلا تفریق  مذہب و ملت کھیل کود اورٹیکنالوجی کے مقابلے منعقد  کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اس پیغام کو عام کرنا ہے جس  کے لئے  حضرت محمد ﷺ کو  رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا تھا ۔
جن کھیل کود کے مقابلے منعقد ہوں گے ان میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، کبڈی، آرم  ریسلنگ اور شوٹنگ شامل ہیں ۔  اسی طرح  ٹیکنالوجی کے مقابلوں کے تحت روبوٹکس اور کوڈنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
کل ہند مجلس تعمیر ملت کے جنرل سکرٹری  جناب عمر احمد شفیق نے کہا کہ اس  سال  روایت سے  ہٹ کر روبوٹکس اور کوڈنگ  کے مقابلے بھی منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو  میلادالنبی ﷺ تقاریب کی تقاریب میں شامل کیا جا سکے ۔انہو ں  نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا موقع ہوگا جس میں ٹکنالوجی کے مقابلے بھی منعقد ہوںگے ۔  انہوں نے اس  امید کا اظہار کیا کہ  اسپورٹس ، روبوٹکس  اور کوڈنگ کے مقابلوں میں چار  ہزار نوجوان شرکت کریں گے۔ تمام مقابلے یکم ربیع الاول تا دس ربیع الاول  منعقد کئے جائیں گے ۔  
 جناب سیف الرحمان قریشی  سکرٹری  استقبالیہ کمیٹی  73 ویں یوم  رحمتہ اللعالمینﷺ  نے کہا کہ ان  مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و نوجوان  فون نمبر
9182234318
پررابطہ قائم کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.