نئی دہلی ، 10 دسمبر (یو این آئی) مولانا محمد علی جوہر کی والدہ
بی اماں نے نہ صرف جنگ آزادی کے دو عظیم مجاہدین کی پرورش و پرداخت کی بلکہ انھوں نے خود بھی آزادی کی جنگ لڑی وہ برقع پہن کر خواتین کے اجتماعات کو خطاب کرتی تھیں اور انھوں نے تحریک عدم تعاون کے دوران فروری 1922 میں
خلافت کمیٹی کے لیے صرف دربھنگہ شہر سے ساٹھ ہزار کا چندہ جمع کیا تھا یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر بھگوان داس نے انھیں بھارت ماتا کے خطاب سے نوازا تھا ان خیالات کا اظہار آج یہاں سینئر صحافی اور محقق معصوم مراد آبادی نے مولانا محمد علی جوہر کے یوم پیدائش کی تقریب میں دبی اماں ، پر کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کیا۔