حیدرآباد،14 اکتوبر(ذرائع) آکاشوانی اور دوردرشن کیندرا، حیدرآباد نے 'کاپی ایڈیٹر' کے تقرر کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، جو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ایک کل وقتی عہدہ ہے۔ امیدوار پرسار بھارتی ویب لنک https://applications.prasarbharati.org پر مقررہ
مدت کے اندر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے بارے میں مزید تفصیلات جیسے کہ اہلیت، عمر کی حد، فرائض کی نوعیت، معاوضہ وغیرہ، پرسار بھارتی کی ویب سائٹ https://prasarbharati.gov.in/pbvacancies/ کے ’ویکنسی‘ سیکشن کے تحت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔