: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10مئی (یو این آئی) فارسی اور اردو کے قلمی نسخوں کی مرمت، تحفظ، ڈیجیٹلائزیشن اور کیٹلاگنگ کے لئے انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹراورجامعہ ہمدردکے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔
اس مفاہمت نامہ پر صدر تقریب انٹر نیشنل نورما تکر و فلم سینٹر (ایران کلچر ہاؤس)، نئی دہلی کے سربراہ ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری اور جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔
واضح رہے کہ
صدیوں سے مشترکہ اور مؤثر تمدن و ثقافت کے حامل ممالک ایران اور ہندوستان کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اداروں کی جانب سے بھی دونوں اقوام کے درمیان اکثر تہذیبی اور ثقافتی امور سے متعلق سرگرمیاں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ کچھ اسی طرح انٹر نیشنل نورما تکر و فلم سینٹر (ایران کلچر ہاؤس) نئی دہلی اور جامعہ ہمدردا یک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فارسی اور اردو کے قلمی نسخوں کی مرمت ، تحفظ ، ڈیجیٹلائزیشن اور کیٹلاگنگ کے لئے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔