حیدرآباد، یکم اکتوبر (پریس نوٹ) طالب علموں پر مرکوز ہندوستان کا پہلا اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر، ایڈوینچر پارک نے 200 واں اسٹارٹ اپ فروغ دیتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبورکیا ہے۔ ایڈونچر پارک کے 8 ویں پری انکیوبیشن پروگرام کی تکمیل پر منعقدہ ڈیمو ڈے کے موقع پر چیف ایگزیکیٹیو آفسر معراج فہیم نے ایڈونچر پارک کےتین سالہ سفرپر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے اس کارنامہ سے واقف کروایا۔ ایم ایس کے کارپوریٹ آفس میں اہتمام کردہ اس تقریب میں میں حیدرآباد کی بااثر کاروباری شخصیات اور تجربہ کار سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔
اپنے اس کارنامہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے معراج فہیم نےکہا کہ تین سال پہلے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تعاون سے ایڈونچر پارک کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ کالج کی تعلیم کے دوران ہی نوجوانوں میں موجود انٹرپرینیورشپ کے جذبہ کو فروغ دیتے ہوئے ان میں موجود کاروباری آئیڈیاز کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دی جائے-
ایڈونچر پارک طالب علم پر مرکوز اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر کے طور پر کام کرتا ہے، جو کالجس میں زیر تعلیم طلبہ کو 4 ماہ کا پری انکیوبیشن پروگرام فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعہ یہ ایسےکاروباری اور ٹیکنالوجی کی ذہانت کے حامل طلبہ کو مدعو کرتا ہے جن کے پاس اختراعی آئیڈیاز ہیں ۔ یہاں خصوصی ورکشاپس اور مینٹرشپ کے ذریعے ابتدائی مراحل میں ان کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ طلبہ کو اپنی تعلیم کے دوران تجربہ کرنے اور کمپنیوں کو لانچ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ پری انکیوبیشن پروگرام، جو 13 ہفتوں پر محیط ہے، اسٹارٹ اپس کو ان کی کم از کم قابل عمل پروڈکٹ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس مرحلہ کے بعد کاروباری منصوبوں کو 3 ماہ کے انکیوبیشن پروگرام کی تربیت پا نے کا موقع دیاجاتا ہے، جہاں وہ اپنی مصنوعات کی مارکیٹ کو بہتر بناتے ہیں اور پائیدار ترقی اور کامیابی کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرتے ہیں۔ اس طرح ایڈ وینچر پارک
طلباء کی اختراع کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس طرح ایڈوینچر انکیوبیشن فاؤنڈیشن طلبہ کی حوصلہ افزآئی کرتے ہوئے متنوع شعبوں میں 200 سے زیادہ اسٹارٹ اپس تیار کرچکا ہے، جس میں فن ٹیک، ہیلتھ ٹیک، گرین ٹیک، الکٹریکل موٹر وہیکلس وغیرہ شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے 200اسٹارٹ اپس کے 4500 فاونڈرس میں 66 فیصد طالبات ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی محمد لطیف خان جو ایڈونچر انکیوبیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکیوبیشن پروگرام سےگریجویٹ ہونے والے اسٹارٹ اپس اور اس سے وابستہ طلبہ کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے معاشرہ کے نوجوانوں اور طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ منفرد انداز میں سو نچنے اوراپنے آئیڈیاز پر کام کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کی جستجو کریں اس سلسلہ میں والدین سے کہاکہ وہ ان کی حوصلہ افرآئی کریں انہیں جاب سیکرس کے بجائے جاب کریئٹرس بننے میں مدد دیں ۔
ایڈونچر پارک کے ڈیمو ڈے تقریب میں حیدرآباد کی جن بااثر شخصیات نے شرکت کی ان میں محمد فیاض (بانی انٹلگسا آئی ٹی سولوشنس، گرووائس اکیڈیمٓیاور ایمپلائ فرسٹ)، فصیح کے ایم (ڈائریکٹر، مدینہ اینڈ گلوبل گروپ آف انسٹی ٹیوشنز) ذکی الدین محمد ( ریجنل ڈائرکٹر، سہولت مائیکرو فائنانس سوسائٹی) اور وکاس (سائبرآباد پولس کمشنریٹ میں سماجی اقدامات کے سربراہ) ان قابل ذکر مہمانوں میں شامل تھے جنہوں نے اجتماع سے خطاب کیا اور ملک میں اختراع اور کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے ایڈ وینچر پارک اور اس کے مشن کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ ایڈونچر پارک کے اس ڈیمو ڈےسے گریجویٹ ہونے والےاسٹارٹ اپس میں ttrainer.org، Flowerly.in، DearFood.app، NannyMa.org، PlusLove.in، Arde.ai اور دیگر25 شامل ہیں۔ ایڈ وینچر پارک کے تربیت یافتہ کچھ اسٹارٹ اپ جنہوں نے فنڈز اکٹھے کیے اور مارکیٹ میں اپنی کامیابی کے منازل طئے کررہےہیں وہ BioReform Pvt Ltd Biodegradable Bags, GoodMind.app, Torq Electric Pvt Ltd, Unicorn for Womenہیں۔