: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 31 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) ، حیدرآباد میں داخلے جاری ہیں۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی کے بموجب ڈرافٹسمین سیول، میکانک (ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ)، الیکٹریشین، الیکٹرانک میکانک اور پلمبنگ جیسے روزگار پر مبنی کورسز میں داخلے کے لیے درخواست فارمس 14ستمبر 2020 تک داخل کرسکتے ہےں۔امیدوارکو یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر اپنا رجسٹریشن کروانا ہوگا اور ٹریڈس کی ترجیح کے تسلسل میں اپنی
درخواستیں آن لائن داخل کرنی ہوںگی۔ تمام اصل سرٹیفکیٹس کی اسکان کاپی بھی یونیورسٹی ویب سائٹ پر اپلوڈکرنی ہوگی۔ تمام درخواست گذاروںکو چاہیے کہ دسویں سطح پر اردو بطور مضمونزبانذریعہ تعلیم کامیاب کرچکے ہوں۔ کورس کے لیے درکار اعلی ترین قابلیت اگر 8ویں کامیاب ہوں تب درخواست گذارکو چاہیے کہ اردو بطور مضمونزبانذریعہ تعلیم 8ویں کامیاب کرچکے ہوں۔ تمام پروگرامس کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پرہوگا۔ مذکورہ تمام پروگرامس کے لیے کوئی فیس نہیںلی جائے گی۔ البتہ قابل واپسی احتیاطی رقم 60/- روپئے داخلے کے وقت ڈپازٹ کرنی ہوگی۔ حکومت ہند کے قواعد کے مطابق ریزرویشن پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔