حیدرآباد، 22/ ستمبر (یواین آئی) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 میں میرٹ کی اساس پر ایم اے، بی اے اور پیرا میڈیکل کورسز میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30/ ستمبر ہے۔
لسانیات کے مختلف شعبوں، سماجی علوم،
سائنسس اور کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور انڈرگریجویشن سطح پر اردو میڈیم سے داخلے دیئے جارہے ہیں۔
پیشہ ورانہ پروگرامس میں جرنلزم، پیرامیڈیکل کورسز میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کے علاوہ سوشل ورک پروگرام دستیاب ہیں۔