the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
21 شعبوں کے اساتذہ نے داخلے کے خواہشمند طلبہ کی برسرموقع رہنمائی کی
حیدرآباد، 29 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی نظامت داخلہ کی زیرِ نگرانی داخلہ مہم کے تحت ایک خصوصی پروگرام آج قدیم شہر حیدرآباد کے خواجہ شوق ہال،اردو مسکن،خلوت میں نہایت کامیاب انداز میں منعقد ہوا۔ڈاکٹر شیخ مستان ولی شریف،جوائنٹ ڈائرکٹر نظامت و کنوینر مہم کے بموجب اپنی نوعیت کی منفرد مہم ڈاکٹر محمد اسلم پرویز،وائس چانسلر کی خصوصی اجازت سے منعقد کی گئی۔پہلی بار اردو یونیورسٹی،حیدرآباد کیمپس کے تقریباً تمام شعبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اساتذہ نے شہر حیدرآباد میں یونیورسٹی کورسس میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کی برسرِ موقع رہنمائی کی۔بیسیوں امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا۔کئی امیدواروں نے بر سرِ موقع آن لائن داخلہ فارم بھی بھرا۔اس کیلئے نظامتِ داخلہ نے ہیلپ ڈیسک کا خصوصی انتظام کیا تھا۔کیمپ کے دوران مقامی عوام بالخصوص برقعہ پوش لڑکیوں کی بڑی تعداد کو مختلف شعبوں کے کاﺅنٹرس پر معلومات حاصل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

 ڈاکٹر مستان ولی نے پروگرام کے آغاز پر بتایا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد اردو یونیورسٹی کے کورسز کے متعلق پرانے شہر کے اردو طلبہ میں شعور بیداری ہے۔جناب محمد مصطفی علی سروری، اسوسی ایٹ پروفیسر ترسیل عامہ و صحافت نے داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو یونیورسٹی میں پرانے شہر حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ سے طلبہ کی تعداد برائے نام ہے۔ اس پس منظر میں نظامت داخلہ نے پہلی مرتبہ پرانے شہر حیدرآباد میں داخلہ مہم کے ایک اہم پروگرام کو منعقد کیا ہے، جس میں اردو یونیورسٹی کے7 اسکول اور 21 شعبوں کے تقریباً 27 اساتذہ بشمول پروفیسرس، اسوسی ایٹ پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس نے اردو



میڈیم کے طلبہ اور دینی مدارس کے طلبہ کی یونیورسٹی میں داخلوں کے متعلق رہبری کی۔

جناب محمد مصطفی علی سروری نے مزید کہا کہ اردو یونیورسٹی دراصل اردو میڈیم کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کا ایک اہم اور واحد ایسا مرکز ہے جہاں پر مختلف پروفیشنل اور روایتی کورسزمیں ڈاکٹریٹ تک کی تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔ 

پرنسپل پالی ٹیکنیک ڈاکٹر محمد یوسف خان نے بھی اردو یونیورسٹی کے پرانے شہر میں منعقدہ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو میں پالی ٹیکنیک کورس کرنے کے بعد یونیورسٹی کے کئی طلبہ نے سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں ملازمتیں حاصل کیں۔ قبل ازیں ڈاکٹر شمس الہدیٰ دریاآبادی ، اسوسی ایٹ پروفیسر اردو کی قرا ¿ت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ پرانے شہر حیدرآباد میں اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میں اردو یونیورسٹی سے حصول تعلیم کے متعلق طلبہ برادری نے کافی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا اور کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مانو المونائی اسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی قریشی نے اپنے کارکنوں کے ساتھ حصہ لیا۔ واضح رہے کہ انٹرنس کی اساس کے کورسس کی آخری تاریخ یکم مئی ہے اور میرٹ کی بنیاد پر کورسز میں آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
mohammed abdul ghani Says:
i am live in saudi arabia i need to compelete b,com gerenal distance please can u suggest how to possible thanks

Comment posted on June 18 2019
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.