: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اعظم گڑھ یکم اگست (یو این آئی) تحقیق کے میدان میں سنجیدہ کام کرنے والوں کی محنت اور جانفشانی بالعموم سب سے بڑھ کر ہوتی ہے کیوں کہ محقق کو بیک وقت کئی طرح کے علوم و فنون سے واقف ہونا ناگزیر ہے ان خیالات کا
اظہار شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر پروفیسر احمد محفوظ نے دی مسلم ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی اعظم گڑھ کے زیر اہتمام فاطمہ گرلس کالج داؤد پور میں منعقدہ دوروزہ سمینار اختتامی اجلاس میں صدارت کے دوران کیا۔