the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

  تین طلبہ کو 98 پرسنٹائل سے زآئد اور 21 طلبہ نے  حاصل کیا 90 پرسنٹائل سے زیادہ کا اسکور
حیدرآباد- 15فبروری ۔(پریس ریلیز)
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ نے JEE مین2023-24  میں پھر ایک بار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس امتحان  میں اکیڈیمی کے 21 طلباء نے 90 سے زیادہ پرسنٹائل اسکور  کیے ہیں، اور ان میں سے  آیان احمد   نے غیر معمولی  99.290اور دو طلبہ نے 98  پرسنٹائل ٓسے زآئد اسکور حاصل کئے ہیں۔ 
آئی آئی ٹی جے ای ای مین میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےنمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں آیان احمد سب سے  آگے رہے، انہوں نے 99.290 کا غیر معمولی پرسنٹائل حاصل کیا، جبکہ محمد زفان نے 98.727 پرسنٹائل، اور محمد فضل الرحمان نے98.714 پرسنٹائل اسکور کیا۔ اسی طرح 21 طلبا نے 90 سے زیادہ پرسنٹائل اسکور حاصل کیا ہے۔ 90 سے زائد اسکول حاصل کرنے والوں میں محمد طلحہ آفتاب نے 97.697 پرسنٹائل، مواہد منیر نے 97.43  پرسنٹائل اسکور حاصل کرتے ہوئے جی ای ای مینز امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں عفنان احمد نے 97.174 پرسنٹائل، سید شہاز احمد نے 96.938 پرسنٹائل، محمد نہال پی نے 96.412، عادل احمد آزاد نے 95.857، عمیر جاوید سعید نے امتحان میں نمایا  ں کارکردگی دکھاتے ہوئے 95.345 پرسنٹائل اسکول حاصل کیا ہے۔ محمد رہان الدین نے 95.016 پرسنٹائل، شیخ محمد احتشام الحق نے 94.947 پرسنٹائل، شیخ محمد شاداب نے 94.360 پرسنٹائل، سعید انس احمد نے 94.221 پرسنٹائل، عافیہ



فاطمہ نے 93.699 پرسنٹائل، شیخ ابراہیم نے 93.160 پرسنٹائل، محمد سیف اللہ انس نے 92.740 پرسنٹائل ، بلال محمد خان نے 92.582 پرسنٹائل، محمد شاہد نے 92.273 پرسنٹائل، عمر عبدالماجد نے 92.096 پرسنٹائل اور محمد عیان محی الدین نے 91.740 پرسنٹائل اسکول حاصل کیا ہء۔ 
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اس عزم کی مثال ہےجو ملت کو  اخلاقی ماحول میں ماڈرن ایجوکیشن فراہم  کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے  بانی اور چیئرمین محمد لطیف خان نےاس قابل ذکر کامیابی    کو طلبہ  کی محنت ، ادارے کے بہترین فیکلٹی اور  والدین کی مشترکہ کوششوں سے منسوب کیا اور ان سب کو مبارکباد  دی۔  انہوں نے طلبہ کے لئےایم ایس  کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جے ای ای مین میں طلبہ  کی کامیابی کے لئے ایم ایس کا عملہ انہیں پرابلم سالونگ کی ضروری مہارتوں سے لیس کرتا ہے اور ان کے لئے مطالعہ کے نظام الاوقات اور مطالعہ کے وقت کے بہترین استعمال اور اہم موضوعات کی جامع کوریج کو یقینی بنا تا ہے۔اس کے علاوہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تدریسی طریقہ کار  کے ساتھ ساتھ طلبہ کی مسلسل حوصلہ افزائی JEE Main، JEE Advanced، اور NEET جیسے امتحانات کی مکمل تیاری کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتاہے۔
اس طرح ایم ایس کے طلبہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔ اور ایک کے بعد ایک طلبہ کی مثالی کامیابیاں مستقبل کے خواہشمندوں کے لیے تحریک کا ذریعہ  بن رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.