the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نابینا افراد کو  بریل کے ذریعہ دینی علوم سے متعارف کروانے  والے ماہرین اور  اداروں کی شرکت
حیدرآباد۔11 نومبر۔ (پریس ریلیز) ایم ایس  کریٹیو اسکول ملے پلی حیدرآباد میں دو اور تین نومبر کو  آٹھویں کل ہند  بریل قرآن کانفرنس کا انعقاد  کیا جا رہا  ہے۔ 
نابینا افراد عام طباعت شدہ قرآن شریف اور دوسرے اسلامی کتب و لٹریچر پڑھ نہیں سکتے اس لیے ان کے لیے بریل لینگویج میں ابھرےہوئے نقاط پر مبنی خصوصی   دینی لٹریچر کی تیاری کی اشد ضرورت ہے۔اس اہمیت کے مد نظر   رکھتے ہوئےکل ہند  بریل قرآن کانفرنس کا  انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ملک بھر میں اس میدان  میں کام کرنے والے ماہرین اور ادارے ایک دوسرے سے واقف ہوں  اور ان میں تعاون قائم ہو۔حیدرآباد میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے زیر انعقادیہ کانفرنس اس  طرح کی  آٹھویں کانفرنس ہے جس میں ملک بھر سے13 ادارے شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس کے پہلے دن  پہلے سیشن کے دوران کانفرنس میں مختلف ریاستوں سے شرکت کے لئے آئے ہوئے افراد نے اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔ اس موقع پر مولانا عبدالصمد ڈائرکٹر شعبہ دینیات ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے بریل لینگویج کے حوالے سے ایم ایس ایجوکیشن کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہاکہ اب تک دو ہزار سے زیادہ نابینا افراد کو ناظرہ اور مکمل قرآن مجید پڑھایا گیا ۔ آن لائن کے ذریعہ یہ تعلیم دی جارہی ہے اور فی الحال 160 نابینا افراد کو بریل لینگویج کے ذریعہ تعلیم دی جارہی ہے ۔نابینا خواتین کے مسائل سے متعلق بصیرت سیریز آسان دینیات کے عنوان سے ایک کتاب کا گزشتہ چند ماہ قبل رسم اجراء عمل میں لایا گیا ۔مہمان مقرر مولانا مزمل صاحب



ندوی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معذور افراد سماج کا ایک کمزور طبقہ ہے ہم کو چاہیے کہ سماج کے کمزور طبقے کی رہنمائی کریں اور انہیں قرآن سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کریں۔
ہندوستان میں نابینا افراد کو  بریل کے ذریعہ دینی علوم سے متعارف کروانے   کی جہد کے روح رواںمولانا حسن عبدالقادرمرچی صاحب بانی و مہتمم مدرسہ النور للمکفوفین ساؤتھ آفریقہ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ہیں جو کانفرنس کے  دوسرے دن  3نومبر کو   اپنا خطاب پیش کریں گے۔ کانفرنس کے  دوسرے دن  3نومبر کو  بصیرت  سیریز حصہ دوم آسان دینیات کتاب کا رسم اجراء عمل میں لایا جائے گا۔  

اس کانفرنس میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی بھی اپنے تجربات کو پیش کرنے کے کے لئے اپنا اسٹال قائم کیا ہے۔
نابینا مسلم طلبہ کو بااختیار بنانے کے لیے ایک قابل ذکر اقدام کے طور پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے بھی
بریل فارمیٹ میں جامع اسلامی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک اہم منصوبہ پر عمل شروع کیا ہے۔اس کی شروعات 2014 سے، بصارت سے محروم طلباء میں بریل میں قرآن کےنسخوں کی تقسیم سے ہوئی تھی ۔ اس کے بعد ایم ایس نے ایجوکیشن اکیڈیمی بریل میں اسلامی لٹریچر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے مدنظر ، آسان دینیات کے عنوان سے بریل کتابوں کی ایک سیریز کو مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ چنانچہ "آسان دینیات حصہ اول اور دوم"  کو  مرتب کیا گیا ۔یہ نصاب حیدرآباد کے  نا بیناطلباء کے لئے پرآنے شہر میں کلاسس کا آغاز کرتے ہوئے نافذ کیا گیا ہے۔ اس میں حیدرآباد سے باہر مقیم طلبہ کی رسائی کو شامل کرنے کے لئےایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ‘دینیات بلائنڈ مکتب’ کے عنوان سے ایک آن لائن کورس بھی شروع کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.