the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(راست)

گورنرتملی سائی اورایڈوب کے سی ای او شانتھن نارائن مہمان خصوصی ہونگے

حیدرآباد: جنوبی ہند کی قدیم عثمانیہ یونیورسٹی کی 83ویں گریجویشن تقریب کے لئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پر وقار گریجویشن تقریبات کا آغاز جاریہ ماہ کی 31 تاریخ سے ٹیگور آڈیٹوریم میں ہوگا۔اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے یونیورسٹی کی وائس چانسلراور ریاستی گورنر تملی سائی سندرراجن کے علاوہ او یو کے سابق طالب علم اور ایڈوب کے سی ای او شانتھن نارائن شرکت کریں گے۔ ان تقریبات میں جولائی 2021 سے اکتوبر 2022 تک پی جی کی ڈگریوں کے ساتھ اگست 2022 سے اکتوبر 2023 تک ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء کو گولڈ میڈل سےنوازاجائےگا۔ واضح رہے کہ گورنر اور مہمانان خصوصی کے ہاتھوں گولڈ میڈلز دیئے جائیں گے اور مہمانان خصوصی کے ہاتھوں صرف ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں کو ہی گولڈمیڈل دیئے جائیں گے۔ ان تقاریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر رویندر یونیورسٹی کی رپورٹ پیش کریں



گے۔ بعد ازاں گورنر اور مہمان خصوصی طلباء سے خطاب کریں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تفصیلات عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.osmania.ac.in پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہےکہ عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت ہر کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری نہیں دی جاتی۔ تاہم او یو کی جانب سے اب تک صرف 48 افراد کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا ہے۔ گذشتہ سال اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا تھا۔ حکام نے وضاحت کی کہ جاریہ سال کسی کوبھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری نہیں دی جائے گی۔
عہدیداروں نے مشورہ دیا ہے کہ جن امیدواروں نے گولڈ میڈل، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں وہ گریجویشن تقریب سے دو دن قبل او یو ایگزامینیشن برانچ آفس سے رابطہ کریں اور شناختی کارڈ اور دعوتی دستاویزات حاصل کریں۔ تمام گریجویٹس کو سفید لباس پہننا ضروری ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ گریجویشن تقریب کی روایت کے مطابق صرف بتائے طریقے سے آنےوالوں کو ہی داخلہ اجازت دی جائے گی اور وہ اپنے ساتھ شناختی کارڈ ضرور لائیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.