حیدرآباد، 24 نومبر (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے زیر اہتمام چوتھی قومی اردو سماجی علوم کانگریس 2020کا 22 اور 23 دسمبر کو آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے۔
کانگریس کا موضوع ”سوشیل سائنسس: انحطاط اور احیائ“ ہے۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج، ڈین سماجی علوم و کنوینر کانگریس نے بتایا کہ ذیلی عنوانات میں
’مطالعاتِ نسواں کا استحکام: اعلیٰ تعلیمی نظام کا کردار‘، ’نظم و نسق عامہ: معنویت و احیائ‘،’ ہندوستان میں سوشیل ورک کا پیشہ: مسائل اور چیلنجس‘، ’عصرِ حاضر میں اسلامک اسٹڈیز: مسائل اور امکانات‘، ’تاریخ کے مسائل: چیلنجس اور امکانات‘، ’جنوبی ایشیاءمیں سماجیات کا عروج اور نمو: درپیش چیلنجس‘ ، ’معاشیات: معاصر مسائل‘، ’سیاست اور اخراجیت: مسائل اور چیلنجس‘، ’مطالعاتِ دکن: وسعت اور اہمیت‘ شامل ہیں۔