the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
عالمی سطح پر ایم ایس طالبہ کی صلاحیتوں کا اعتراف
 100 رکنی اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ میں یہ چاروں تلنگانہ ریاست کی نمائندگی کرینگی
حیدر آباد،  27/ جنوری ( پریس نوٹ) دنیا کی سب سے بااثر پالیسی ساز ادارہ ورلڈ ٹین پارلیمنٹ میں ایم ایس کریٹیو اسکول کی 4 طالبات منتخب ہوئیں ہیں۔ یونیسکو کے تحت چلنے والے اس عالمی ٹین پالیمنٹ میں یہ طالبات اب عالمی مسائل کے حل کے لیے پالیسی تیار کریں گی اور ان کے بتائے گئے تجاویز کو عملی جامہ پہنا کر عالمی سطح پر انسانوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ آج میں   ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے اس کی جانکاردی۔
انہوں نے آج پریس کو ایم ایس طلبا  کی اس باوقار کامیابی کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یونیسکو کے تحت چلنے والے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے  لئے جن  100اراکین (ایم پی) کا انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں سے 4 ایم پی ایم ایس کریٹیو اسکول کی طالبات  ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پورے تلنگانہ ریاست سے  اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی یہ صرف  4 طالبات ہیں  جنہوں نے منتخب اس 100 ممبران پارلیمنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔  اوریہ چاروں ایم ایس کریٹیو  اسکول کی طالب علم  ہیں۔
۔ 1: امینہ عزیز بنت محمد عزیز علی
۔ 2  : عتیقہ عمودی بنت شیخ عبدالرحیم
۔ 3 : ماریہ خالد ساچے بنت خالد ساچے
۔ 4 : سمیرہ ام کلثوم بنت محمد رفیق
یہ چاروں دسویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ اس ورلڈ پارلیمنٹ کی ایم پی اے منتخب ہو جانے کے بعد اب طالبہ عالمی سطح پر انسانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کریں گی اس پارلیمنٹ کے اراکین کی تجاویز کو انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ساری دنیا میں نفاذ کیا جائے گا۔
آج ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے کارپوریٹ افس میں مینجمنٹ کی طرف سے ان طلبا اور انکے



والدین کو تہیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے بتایا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی  کا شروع سے ہی یہ ویزن رہا کہ اس کے طلبا عالمی  معیار  کے شہری بنیں اور اسی سبب سے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نےاپنا ٹیگ لائن  Preparing World Worthy Individual رکھا ہے۔ اور  یہ اسی ویزن کا نتیجہ ہے کی آج ایم ایس کی چار طالبہ نے عالمی ادارہ کی رکینت حاصل کر نے میں کامیابی پائی ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان طالبات نے ملت کا نام روشن کردیا ہے۔
چونکہ یہ عالمی پارلیمنٹ اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کے ما تحت عمل میں آیا ہے۔ اس لیے اس کے تجاویز اور قوانین کا اطلاق ساری دنیا کے ممالک میں ہوگا اس ورلڈٹین پارلیمنٹ کے نومنتخب ان تمام ایم پی اپنے ایوان میں دنیا بھر کے ایشوز  پر بحث و مباحثہ کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ تمام ایم پی اپنی تجاویز  کے ‍ ذریعہ دنیا بھر میں انسانی زندگی کو آسان اور خوش حال بنائیں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنٹیفیک اور کلچرل تنظیم یونیسکو کے تحت چلنے والے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے اراکین کے انتخاب کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے اسکولی طلبہ سے درخواست  طلب کیا گیا تھا۔
اس کے لیے عالمی سطح پر یونیسکو کو 72,000 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ۔ ان موصول درخواستوں  میں سے پہلے راونڈ کے لئےتین سو طلباء کو بہترین تجاویز پیش کرنے پر انتخاب کیا گیا ۔ پھر دوسرے راونڈ میں آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ان میں سے 100طلبا  کو  اس ورلڈ کپ پارلیمنٹ کے لئے  انتخاب کیا گیا۔  جس کے نتائج اس  ہفتہ جاری کیا گیا ۔
سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے اس موقع پر اولیائے طلبا کے ساتھ ساتھ اسکول کی پرنسیپال اور تمام اساتذہ کا  شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکبارد دی۔ اس موقع پر ڈائرکٹر اف اکاڈمک ڈاکٹر سید حمید بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.