the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
وزیر داخلہ نے ایم ایس  ایجوکیشن اکیڈمی کی تعلیمی کاوشوں کی کافی سرہانا کیا
حیدر آباد،  2/ فروری:  یونیسکوکے تحت چلنے والے ورلڈٹین پارلیمنٹ میں ریاست تلنگانہ سے نمائندگی کرنے والی ایم ایس کریٹیو اسکول کی چار طالبہ نے آج  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی مینجمنٹ  کے ہمراہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کیا۔  ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے  سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے آج پریس کو اس کی جانکاری دی۔
 انھوں نے بتایا کہ یونیسکو کے تحت چلنے والے دنیا کی سب سے بااثر پالیسی ساز ادارہ ورلڈٹین پارلیمنٹ میں گذشتہ ماہ ایم ایس کریٹیو  اسکول کی جن چار4 طالبات  1) امینہ عزیز بنت محمد عزیز علی،    2) عتیقہ عمودی بنت  شیخ عبدالرحیم، 3) ماریہ خالد ساچے بنت  خالد ساچے ، اور 4) سمیرہ ام کلثوم بنت  محمد رفیق کا چناو ہوا تھا وہ آج ایم ایس مینجمنٹ کے ہمراہ تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ان کے آفس میں ملاقات کیا۔  انہوں نے  بتایا  کہ وزیر داخلہ نے ان چار طالبات کو تہنیت بھی پیش کیا اور ان کو کامیابی  کی دعایئں  دی۔ یہ چاروں دسویں جماعت کی طالبہ ہیں۔
تقریباً نصف گھنٹے چلنے والی اس ملاقات میں ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے طالبہ سے ان کے پروجیکٹ پر بھی بات چیت کی۔ طلبہ کے جوابات سے وہ کافی متاثر ہوئے اور انہیں کامیاب مستقبل کی دعائیں دیں۔
اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی تعلیمی کاوشوں کی کافی سرہانا  بھی کیا۔  وزیر داخلہ نے کہا کہ ایم ایس  ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو دینی ماحول کے ساتھ ساتھ ماڈرن ایجوکیشن فراہم کر رہا ہے۔ اس ادارہ میں طلبہ



کو تعلیم کے ساتھ تربیت اور اخلاقیات بھی سکھایا جاتا ہے جو لائق  ستائش کام ہے ۔اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء میں لائف اسکیل ڈیولپ کرنے  کی  اس پہل کی انہوں نے  کافی تعریف کی اور کہا کہ ایم ایس  ریاست تلنگانہ کا ایک مایہ ناز تعلیمی ادارہ بن چکا ہے جہاں سے  طلبا ہر مقابلے میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں ۔ حالیہ میں ایم ایس سے دو طلبا کا  ا  ٓئی اے ایس امتحان پاس کرنا بھی ایک بڑا کارنامہ ہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین ،اکاڈمک ڈائرکٹر ڈاکٹر سید حمید اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید ہ افروز بانو بھی طالبہ کے ساتھ اس ملاقات میں شامل تھیں۔
واضح رہے کہ یونیسکو( یونسکو) کے تحت چلنے والے اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے  لئے جن  100اراکین (ایم پی) کا انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں  ایم ایس کریٹیو  اسکول کی4 طالبات شامل ہیں۔ پورے تلنگانہ ریاست سے  اس ورلڈ ٹین پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی یہ صرف  4 طالبات ہیں  جنہوں نے منتخب اس 100 ممبران پارلیمنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔  اوریہ چاروں ایم ایس کریٹیو اسکول کی طالب علم  ہیں۔
 
فوٹو : ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے منتخب طلبا  (1) عتیقہ عمودی بنت  شیخ عبدالرحیم  2) سمیرہ ام کلثوم بنت  محمد رفیق ، 3) ماریہ خالد ساچے بنت  خالد ساچے ،4) امینہ عزیز بنت   محمد عزیز علی،   کو  تہیت پیش کرتے ہوئے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی   کے  سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین ،اکاڈمک ڈائرکٹر  ڈاکٹر سید حمید اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید ہ افروز  بانو  بھی طالبہ کے ساتھ اس ملاقات میں شامل تھیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.