the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
۔ 310 طلبہ کو 9 یا اس سے زائد سی جی پی اے حاصل کرنے کا اعزاز ۔

10/10 اسکور حاصل کرنے والے ہر طالب علم کو 25 ہزار روپئے پر مشتمل اسکالر شپ  کا اعلان 

حیدرآباد ۔ 30 اپریل ( پریس ریلیز) گذشتہ ہفتہ انٹرمیڈیٹ اور آج  ایس ایس سی میں ایم ایس   کے تعلیمی اداروں کی  شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج جاری  دسویں جماعت کے نتائج  سے ظاہر ہوتا ہےکہ ایم ایس کریٹیو اسکول کے33 طلبہ نے 10/10 سی جی پی اے   اسکور کرتے ہوئے تاریخی مظاہرہ پیش کیا اور کُل ملا کرایس ایس سی 2024 امتحان میں ایم ایس کے طلبہ کی کامیابی کا تناسبت  متاثر کن 97 فیصد رہا ۔ خاص بات یہ ہے کہ 
33 ٹا پرز میں سے دو طالب علم مائرہ تبسم اور قاضی محمد ارشد احمد حافظ قرآن ہیں ۔

33 طلبہ نے جہاں 10/10 کا اسکور حاصل کیا 
وہیں 71 طلبہ نے 9.8  یا اس سے زآئد، 110 طلبہ نے 9.7 یااس سے زآئد 151 طلبہ نے 9.5  یااس سے زآئد ، 207 طلبہ نے   9.3 یااس سے زآئد، 263 طلبہ نے9.2 یااس سے زآئد، 310 طلبہ9.0 یااس سے زآئد  سی جی پی اے اسکور کیا ۔ 

ایم ایس لگاتار 14 سال سے ایس ایس سی میں پرفیکٹ 10/10 کے حصول کا ریکارڈ قائم کرتا آ رہا ہے ۔ 
ایس ایس سی میں ایم ایس کے طلبہ کی شاندار کامیابی پر  ادارہ کےکارپوریٹ آفس واقع این ایم ڈی سی  میں پرفیکٹ 10 سی جی پی اے اسکور کرنے والے 33طلبہ کو



تہنیت پیش کی گئی۔ 
 ادارہ کے بانی اور چیئر مین محمد لطیف خان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے 10/10 سی جی پی اے حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے 25 ہزار روپئے جی آر کے اسکالر شپ ایوارڈ کا اعلان کیا  جو  ان  کے والد غلام رسول خان  مرحوم سے منسوب ہے  اوریہ ایوارڈ ہر سال ایس ایس میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے  ہوئے 10/10 اسکور حاصل کرنے والے  ایم ایس کےطلبہ کو دیا جاتا ہے  یہ سلسلہ گذشتہ 24 سال سے جاری ہے  اس موقع پر محمد لطیف خان نے تمام کامیاب طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی اورطلبہ کے  تابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ 
ایم ایس  کے قیام کے 33 ویں سال کے موقع پر33طلبہ نے ایس ایس سی  میں  10/10 سی جی پی اے حاصل کیا ۔ محمد لطیف خان نے پرفکٹ 10 سے جی پی اے حاصل کرنے والے طلبہ میں ایک سے ایک طالبہ زہرہ فاطمہ کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا ان کا یہ اقدام اس سال یکم جنوری کو اخلاق شو کے موقع پر  10/10 اسکور کرنے والے یتیم طلبہ کو عمرہ پر روانہ کرنے کے وعدہ کے تحت  تھا ۔
 اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد اور سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے طلبہ کی حوصلہ آفزائی کی اور انہیں تہنیت پیش کی ۔ ایس تہنیتی تقریب میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی وائس چیز پرسن نزہت صوفی خان اورجونیئر ڈائریکٹرز محمد اویس خان و محمد الیاس خان نے بھی شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.