حیدرآباد، 10 مارچ (یو این آئی) اردو صحافت کی ’دو صد سالہ تقریبات‘ کے ایک حصے کے طور پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت ، گرافک و لوگو ڈیزائنرز کو ان تقریبات کا لوگو تیار کر کے دس ہزار روپے جیتنے کا موقع فراہم کر
رہا ہے۔
لوگو ڈیزائن مقابلے کے لیے اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مارچ 2022 مقرر ہے۔
بہترین لوگو کے تخلیق کار کو دس ہزار روپے بطور انعام دیے جائیں گے اور منتخب لو گو یونیورسٹی کے عزت مآب وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن 27 مارچ کو جاری کریں گے۔