the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
حیدرآباد ، 18 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کو ایک اور اعزاز حاصل ہو ا ہے۔ آئی ایم سی کی تیار کردہ 2مختصردستاویزی فلموں (ڈاکیومنٹریز) کو 24 تا 27 نومبر منعقد شدنی آن لائن دسویں قومی سائنس فلم فیسٹیول آف انڈیا کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ 10 ویں قومی سائنس فلم فیسٹیول آف انڈیا کا انعقاد وگیان پرسار، وزارتِ سائنس و ٹکنالوجی، حکومت ہنداور تروپورہ اسٹیٹ کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مشترکہ طور پر کررہے ہےں۔

آئی ایم سی کی تیار کردہ منتخب دستاویزی فلمیں الزھراوی اور سر سی وی رمن ہےں۔ ڈاکیومنٹر ی” الزھراوی“ جو کہ اردو زبان میں بنائی



گئی ہے کے ڈائرکٹر جناب عمر اعظمی ، پروڈیوسر گریڈ I ہےںجبکہ اردو و ہندی زبانوں میں بنائی گئی ڈاکیومنٹری ”سر سی وی رمن“کے ڈائرکٹر جناب ایم محمد غوث، پروڈکشن اسسٹنٹ ہےں ۔

جناب رضوان احمد ، ڈائرکٹر آئی ایم سی نے اس انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم سی اور مانو کے لئے یہ ایک انتہائی فخر کا لمحہ ہے کہ ہماری مختصر فلموں کا انتخاب بین الاقوامی سائنس فلم فیسٹیول کے لئے کیا گیا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے اس کامیابی پر میڈیا سنٹر کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیسٹول میں کامیابی کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.