the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، یکم دسمبر (ایجنسی) پانچویں جشن ریختہ کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز 14دسمبر سے دلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ جشن ریختہ اپنی گزشتہ چار تقریبا ت کی غیر معمولی کامیابیوں کے سبب دنیا بھر میں اردو زبان و تہذیب کے سب سے بڑے جشن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی سال کے اختتام پر یہ جشن دلی اور باہر کے لوگوں کے لیے اردو زبان ،ادب اور تہذیب کو قریب سے جاننےا اور اس کے مختلف ذائقوں کو محسوس کرنے کا سبب بنے گا۔

14دسمبرشام چھ بجے معروف روحانی شخصیت مراری باپو جشن کا افتتاح کریں گے ۔اس کے بعد انتہائی مقبول صوفی موسیقی کار



اور قوال وڈالی برادران ان تقریبات کو اپنے نغموں سے رونق بخشیں گے۔15اور 16 دسمبر کو ادبی مذاکرے، داستان گوئی،چہار بیت، ڈراما، قوالی،غزل سرائی ،نوجوان شاعروں کی محفل ، خواتین کا مشاعرہ ،تمثیلی مشاعرہ، خطاطی،فلم اسکرینگ اور بہت سی دلچسپ تقریبات کے ذریعے اردو زبان اور اس کے تہذیبی رنگوں کو پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔جشن میں ہر بار کی طرح اس بار بھی ادب ، فلم،تھیٹر اور آرٹ کی دنیا سے اہم ترین شخصیات شامل ہورہی ہیں، جن میں خاص طور پر معروف فکشن نویس اقبال مجید ، گوپی چند نارنگ،شارب ردولوی،شمس الرحمان فاروقی، شمیم حنفی،ذکیہ مشہدی ،رتن سنگھ، پرشوتم اگروال، صدیق الرحمان قدوائی ،سدھیر چندرا،جاوید اختر ، شبانہ اعظمی، مالنی اوستھی ،وشال بھاردواج، استاد اقبال احمد خان،انو کپور، محمود فاروقی ،جاوید جعفری ،گائتری اشوکن،شروتی پاٹھک، وارثی برادر،نوراں سسٹر ، قابل ذکر ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.