the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لگاتار تیسرے سال  ایم یس کے طلبہ کو باوقارورلڈ ٹین پارلیمنٹ میں نمائندگی کا اعزاز
حیدرآباد۔ 22 جنوری(پریس ریلیز) ایم ایس کے  13طلبہ نے  تھرڈ ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہونے کا اعزار حاصل کیا ہے۔ورلڈ ٹین پارلیمنٹ   طلبہ پر مرکوز
دنیا کا پہلا ایسا خصوصی ورچوئل عالمی  ادارہ ہے جو پوری دنیا سے منتخب طلبہ و نوجوانوں    کو اس بات پر مدعو کرتا ہے کہ وہ عالمی رہنماؤں کو اپنے مقامی اور عالمی مسائل کے  حل کے لئے مشورےفراہم کریں اور ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کے لیے خود ان خیالات پر کام   بھی کریں۔
اپنی شاندار و عمدہ کارکردگی کے ذریعہ تھرڈ ورلڈ ٹین پارلیمنٹ    کے لئے منتخب ہونے والے ایم  ایس کرئٹیو اسکول کے طلبہ میں
عریسہ فاطمہ، عائشہ رفعت، مدیحہ فاطمہ،مرزا شائمہ صوفی بیگ، نبیہہ حنین، سیدہ منزہ رومان رضوی، مہروز فاطمہ، عاصم احمد خان، سید سعد حسین، فائزہ فاطمہ، حفصہ عباس، منزہ احمد، وجیہہ النساء شامل ہیں ۔  ان منتخب ایم پیز کو اگلے ایک سال کے دوران  مختلف پروگرامس کے انعقاد کے ذریعہ  لیڈر شپ ،شخصیت سازی  نکھارنے کے علاوہ انہیں  عالمی  شہرت یافتہ سیاستدانوں و رہنماوں سے تبادلہء خیال کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔  اس دوران انہیں   انسانی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تحقیق کو جاری رکھنے  کی حوصلہ افزآئی کی جاتی ہے۔ تھرڈ    ورلڈ ٹین پارلیمنٹ  کے لئے ایم ایس کے 82 طلبہ نے   مقابلہ کیا تھا جس میں سے 13 نے زیادہ  سےزیادہ عوآمی حمایت حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ 
تھرڈ ورلڈ ٹین پارلیمنٹ   کے لئے منتخب اپنے 13 ہونہار طلبہ کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے تہنیت پیش کرنے کے لئے ایم یس کے کارپوریٹ آفس مدعو کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس  ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی اور چیئر مین  محمد لطیف خان نے  طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے  کہا کہ دنیا بھر سے ایک سو منتخب نمائندوں میں  اپنا نام درج کروانا ایک کارنامہ ہے انہوں نے ایم ایس  کے منتخب  ورلڈٹین



پارلیمنٹیرینس سے کہا کہ ویڈیو بنانے  کے بعد  ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے  انتخاب     سے مطمئن نہ ہوں بلکہ اسے اپنے عزم کا نقطہ آغاز سمجھیں  اور  اپنی شخصیت سے ہٹ  کر دوسروں کے بارے میں سونچیں اور اپنے معاشرہ اپنے وطن اور اس دنیا کو  بہتر بنانے  کے لئے اپنی کوشش جاری   رکھیں ۔


ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے کہا کہ نامور ادارہ بلب ورلڈ نے 2022 میں پہلی بار ٹین پارلیمنٹ کا انعقاد کیا تھا جس   میں  ایم ایس کےچار طلبہ  اور 2023 میں سیکنڈ ورلڈ ٹین پارلیمنٹ        کے لئےایم یس کے سات    طلبہ  نے کامیابی حاصل کی تھی ۔  
انہوں نے تھرڈ ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کے لئے منتخب  طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ  اس موقع سے فائدہ اٹھائیں  اور اس  سلسلہ  میں   بلب  ورلڈ کی جانب سے منعقدہ  پروگرامس  میں زیادہ سے زیادہ  حصہ لیں   جو  کہ اسکول  کا وقفہ ختم ہونے کے بعد آن لائین منعقد کئے جاتے ہیں ۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے  اکیڈیمک ڈائرکٹر  ڈاکٹر سید حمید نے کہا کہ ورلڈ ٹین پارلیمنٹ ایک ایسا ادارہ ہے جس  کے مقابلہ میں حصہ لینے کی کوئی فیس نہیں لی جاتی بلکہ اس مقابلہ کے آرگنائزر بلب ورلڈ  اس کے لئے منتخب طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے  کے لئے اپنی طرف سے سال بھرمختلف پروگرامس کا انعقاد کرتے ہیں حتی کہ اس دوران ان میں سنجیدگی سے حصہ لینے والے ایسے  ٹین پارلیمنٹتیرینس جو  بہتر پروجکٹس پیش کرتے ہیں ان کے لئے اسکالر شپ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ 

ورلڈ ٹین پارلیمنٹ (WTP)  کےقیام کا مقصد پوری دنیا میں انسانی زندگی کو بہتر بنانا اور ترقی پر  طلبہ کی توجہ مرکوز کرنا ہے۔
دنیا کی پہلی خصوصی ورچوئل ٹین پارلیمنٹ "اپنی کاوشوں سے دنیا کو بہتر بنانے کا شوق رکھنے والے" نوجوانوں کی آن لائین تلاش کرتا ہے۔ جس میں   تخلیقی جوابات پیش کرنے والے  ایک سوطلبہ کو ورلڈ ٹین پارلیمنٹ کا رکن بننے کے لیے  منتخب کیا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.